حدیث نمبر: 29035
٢٩٠٣٥ - حدثنا أبو بكر قال: سمعت وكيعا يقول قال: سفيان ونحن (نقول) (١): إن كان غلامًا فنصف عشر قيمته، وإن كانت جارية فعشر قيمتها، لو كانت حية.مولانا محمد اویس سرور
حضرت سفیان کا ارشاد ہے کہ ہم کہتے ہیں کہ اگر جنین غلام ہو (یعنی لڑکا پیدا ہو) تو اس کی قیمت کا بیسواں حصہ دینا ہوگا اور اگر باندی (یعنی بچی پیدا ہو) تو اس کی قیمت کا دسواں حصہ دینا ہوگا۔
حواشی
(١) في [ط]: (تقول).