حدیث نمبر: 28738
٢٨٧٣٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا إسماعيل بن إبراهيم عن خالد الحذاء عن أبي قلابة عن عمرو بن سلمة قال: كتب إلينا عبد الملك بن مروان ونحن مع خالد بن عبد اللَّه أن الأصابع أثلاثًا.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عمر بن سلمہ کا ارشاد ہے کہ جب ہم خالد بن عبداللہ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے تو عبدالملک بن مروان نے ہمیں ایک خط بھیجا کہ انگلیوں کو تین جگہ پر تقسیم کریں گے اور خالد نے چھنگلیا اور اس کے ساتھ کی انگلی کو ملایا (یعنی شمار کیا) اور درمیان والی اور اس کے ساتھ والی کو ملایا اور انگوٹھے کو علیحدہ رکھا۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 28738
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28738، ترقيم محمد عوامة 27555)