مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 28712

باب: جن حضرات کے نزدیک دانتوں کی دیت مختلف ہے

من قال: (تفضل) بعض الأسنان على بعض؟

حدیث نمبر: 28712
٢٨٧١٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن نمير عن يحيى بن (سعيد) (١) عن سعيد ابن المسيب أن عمر بن الخطاب قضى فيما أقبل من الفم بخمس فرائض (خمس) (٢) -وذلك خمسون دينارًا قيمة كل فريضة عشرة دنانير- وفي الأضراس ببعير بعير (٣).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت سعید بن مسیب سے روایت ہے کہ عمر بن خطاب نے منہ کے سامنے والے دانتوں میں پانچ پانچ اونٹوں کا فیصلہ کیا اور ہر اونٹ کی قیمت دس دینار ہے تو یہ کل پچاس دینار بن گئے اور ڈاڑھوں میں ایک ایک اونٹ کا فیصلہ کیا۔

حواشی
(١) في [جـ]: (سعد).
(٢) سقط من: [هـ].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 28712
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 27532»