حدیث نمبر: 28712
٢٨٧١٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن نمير عن يحيى بن (سعيد) (١) عن سعيد ابن المسيب أن عمر بن الخطاب قضى فيما أقبل من الفم بخمس فرائض (خمس) (٢) -وذلك خمسون دينارًا قيمة كل فريضة عشرة دنانير- وفي الأضراس ببعير بعير (٣).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت سعید بن مسیب سے روایت ہے کہ عمر بن خطاب نے منہ کے سامنے والے دانتوں میں پانچ اونٹوں میں سے ایک کا فیصلہ کیا اور ہر اونٹ کی قیمت دس دینار ہے تو یہ کل پچاس دینار بن گئے اور ڈاڑھیں ایک اونٹ کا فیصلہ کیا اور یحییٰ فرماتے ہیں کہ سامنے والے دانت اوپر نیچے کے آگے والے چار دانت اور اس کے ساتھ اوپر نیچے کے چار دانت اور پھر کچلی والے دانت ہیں۔ حضرت سعید فرماتے ہیں کہ یوں ہی معاملہ چلتا رہا یہاں تک کہ حضر ت معاویہ کی ڈاڑھیں زخمی ہوئیں تو انہوں نے فرمایا کہ میں ڈاڑھوں کے بارے میں عمر سے زیادہ جانتا ہوں تو انہوں نے اس میں پانچ اونٹوں کا فیصلہ کیا حضرت سعید کا ارشاد ہے کہ حضرت عمر کے فیصلہ کے مطابق اگر تمام دانت ٹوٹ جائیں تو قیمت کم بنتی ہے۔ اور حضرت معاویہ کے فیصلہ کے مطابق دیت زیادہ بنتی ہے اور اگر میں ہوتا تو ڈاڑھوں میں دو دو اونٹ دیت مقرر کرتا۔

حواشی
(١) في [جـ]: (سعد).
(٢) سقط من: [هـ].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 28712
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28712، ترقيم محمد عوامة 27532)