حدیث نمبر: 28672
٢٨٦٧٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن محمد بن إسحاق عن حكيم ابن حكيم عن عمرو بن شعيب قال: كان فيما وضع أبو بكر وعمر من (القضية) (١) في الجراحة: اليد إذا لم يأكل بها صاحبها ولم (يأتزر) (٢) ولم يستطب بها فقد تم عقلها، فما نقص فبحساب (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن شعیب کا ارشاد ہے کہ حضرت ابوبکر اور عمر نے زخم کے بارے میں جو فیصلہ فرمایا تھا وہ یہ تھا کہ ہاتھ سے جب نا تو صاحب الید کھا سکے اور نا تہہ بند باندھ سکے اور استنجاء کرسکے تو اس کی دیت پوری ہوگی اور جو زخم اس سے کم ہو تو اس کے حساب سے دیت ہوگی۔
حواشی
(١) في [ط]: (القعية).
(٢) في [ط]: (بتر).
(٣) منقطع؛ عمرو بن شعيب لم يدرك عمر ولا أبا بكر.