حدیث نمبر: 28493
٢٨٤٩٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن محمد بن إسحاق عن مكحول أن رسول اللَّه ﷺ قضى في الموضحة فصاعدًا، فجعل في الموضحة خمسًا من الإبل (١).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت مکحول سے مروی ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سر اور چہرہ کے ہڈی ظاہر ہونے والے زخم اور اس سے زیادہ زخم کے بارے میں فیصلہ فرمایا تو ہڈی کے ظاہر ہونے والے زخم میں پانچ اونٹوں کا فیصلہ فرمایا۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 28493
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): مرسل، مكحول تابعي.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28493، ترقيم محمد عوامة 27319)