حدیث نمبر: 28463
٢٨٤٦٣ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن الحسن بن صالح عن ابن أبي ليلى عن الشعبي عن زيد في دية الخطأ: ثلاثون جذعة وثلاثون حقة، وعشرون بنو ⦗١٤⦘ لبون، وعشرون بنات مخاض] (١) (٢).مولانا محمد اویس سرور
زید سے مروی ہے کہ قتل خطا کی دیت میں تیس پانچویں سال میں چلنے والی اونٹنیاں، اور تیس چوتھے سال میں چلنے والی، اور بیس تیسرے سال میں چلنے والے اونٹ، اور بیس دوسرے سال میں چلنے والی اونٹنیاں ہیں۔
حواشی
(١) سقط الخبر من: [ط، هـ].