مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأدب
ما ذكر في القائلة نصف النهار باب: ان روایات کا بیان جو آدھے دن کے وقت قیلولہ کرنے کے بارے میں ذکر کی گئیں
حدیث نمبر: 28381
٢٨٣٨١ - حدثنا محمد بن بشر ووكيع قال: حدثنا مسعر (قال: حدثني ثابت بن عبيدة عن عبد الرحمن) (١) بن أبي ليلى عن خوات بن جبير وكان بدريًا قال: (٢) نوم ⦗٥٢٧⦘ أول النهار خرق، وأوسطه خلق، وآخره حمق (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ فرماتے ہیں کہ حضرت خوات بن جبیر جو بدری صحابی ہیں انہوں نے ارشاد فرمایا : دن کے ابتدائی حصہ میں سونا بےوقوفی ہے اور دن کے درمیان میں سونا فطرت ہے اور دن کے آخری حصہ میں سونا حماقت ہے۔
حواشی
(١) ما بين القوسين تكرر في: [ط].
(٢) في [أ، ط، هـ]: زيادة (كان).