مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 28379
باب: ان روایات کا بیان جو آدھے دن کے وقت قیلولہ کرنے کے بارے میں ذکر کی گئیں
ما ذكر في القائلة نصف النهار
حدیث نمبر: 28379
٢٨٣٧٩ - حدثنا أبو أسامة عن زائدة عن منصور عن مجاهد قال: بلغ عمر أن عاملًا له لم يقل، فكتب إليه عمر: قل، فإني حدثت أن الشيطان لا يقيل (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ حضرت عمر کو خبر ملی کہ ان کا مقرر کردہ گورنر قیلولہ نہیں کرتا۔ حضرت عمر نے اس کو خط لکھا : قیلولہ کیا کرو، اس لیے کہ مجھے بیان کیا گیا ہے کہ بیشک شیطان قیلولہ نہیں کرتا۔
حواشی
(١) منقطع؛ مجاهد لم يدرك عمر.