مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأدب
(في) الرجل يبزق عن يمينه في غير صلاة، وكيف يبزق؟ باب: اس آدمی کا بیان جو نماز کے علاوہ میں دائیں طرف تھوکتا ہو، اور کیسے تھوکا جائے
حدیث نمبر: 28365
٢٨٣٦٥ - حدثنا وكيع عن مسعر عن أبي إسحاق عن عبد الرحمن بن يزيد قال: كان عبد اللَّه جالسًا مستقبل القبلة، (فأراد) (١) أن يبزق عن شماله، وكان مشغولًا فكره أن يبزق عن يمينه (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن یزید فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ قبلہ رخ ہو کر بیٹھے ہوئے تھے۔ آپ نے اپنے بائیں جانب تھوکنے کا ارادہ کیا تو وہ جگہ بھری ہوئی تھی۔ پس آپ نے دائیں جانب تھوکنے کو مکروہ سمجھا۔
حواشی
(١) في [أ، ح، هـ]: (قال: أراد).