مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأدب
(ما ذكره في التخنيث) باب: ان روایات کا بیان جو مخنث بنانے کے بارے میں ذکر کی گئیں
حدیث نمبر: 28186
٢٨١٨٦ - حدثنا محمد بن فضيل عن يزيد بن أبي زياد عن عكرمة عن (ابن عباس قال) (١): لعن (٢) اللَّه المتخنثين من الرجال و (المترجلات) (٣) من النساء (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا : اللہ رب العزت نے آدمیوں میں سے مخنث بننے والوں پر اور عورتوں میں مرد کی مشابہت اختیار کرنے والیوں پر لعنت کی۔ راوی کہتے ہیں میں نے حضرت عکرمہ سے پوچھا : مترجلات سے کیا مراد ہے ؟ انہوں نے فرمایا : مردوں کی مشابہت اختیار کرنے والی عورتیں مراد ہیں۔
حواشی
(١) تكررت في: [ب].
(٢) في [ث]: (رسول اللَّه ﷺ).
(٣) في [ب، ط]: (المترجلين).