مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأدب
من كان (يحب) (أن) يجيء بالحديث كما سمع ومن رخص في ذلك؟ باب: جو شخص پسند کرتا ہے کہ وہ کیسے ہی حدیث کو بیان کرے جیسے اس نے سنی، اور جو اس بارے میں رخصت کے قائل ہیں
حدیث نمبر: 28153
٢٨١٥٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن أشعث عن الحسن والشعبي أنهما كانا لا يريان بأسًا بتقديم الحديث وتأخيره، وكان ابن سيرين يتكلفه كما (سمع) (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حسن بصری اور حضرت شعبی یہ دونوں حضرات حدیث کو مقدم اور مؤخر کردینے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔ اور حضرت ابن سیرین اس بات میں تکلیف کرتے تھے کہ حدیث کو جیسے سنا ویسے بیان کریں۔
حواشی
(١) في [م]: (سمعه).