مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 28151
باب: جو شخص پسند کرتا ہے کہ وہ کیسے ہی حدیث کو بیان کرے جیسے اس نے سنی، اور جو اس بارے میں رخصت کے قائل ہیں
من كان (يحب) (أن) يجيء بالحديث كما سمع ومن رخص في ذلك؟
حدیث نمبر: 28151
٢٨١٥١ - قال ابن عون: فقلت لمحمد: إن فلانًا لا يتبع أن يحدث بالحديث كما سمع، فقال: أما إنه لو اتبعه كان خيرا له.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ میں نے امام محمد سے عرض کیا : بیشک فلاں شخص اس بات کی کوشش نہیں کرتا کہ وہ حدیث کو ویسے ہی بیان کرے جیسے اس نے سنی۔ آپ نے فرمایا : اگر وہ ایسا کرلے تو یہ اس کے لیے بہتر ہوگا۔