حدیث نمبر: 28051
٢٨٠٥١ - حدثنا ابن إدريس عن هارون بن (عنترة) (١) عن عون بن عبد اللَّه قال: قال عبد اللَّه: صل من كان أبوك يواصل، فإن صلة (الميت) (٢) في قبره أن تصل من كان يواصل (٣).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عون بن عبد اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : کہ اس کے ساتھ صلح رحمی کرو جس کے ساتھ تمہارے والد صلہ رحمی کرتے تھے اس لیے کہ قبر میں موجود میت سے صلح رحمی یہی ہے کہ تم اس شخص سے صلہ رحمی کرو جس سے یہ صلہ رحمی کرتا تھا۔

حواشی
(١) في [ط]: (عشرة).
(٢) في [جـ]: (للميت).
(٣) منقطع؛ عون لم يدرك ابن مسعود.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأدب / حدیث: 28051
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28051، ترقيم محمد عوامة 26891)