مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأدب
(في مخالطة الناس ومخالقتهم) باب: لوگوں سے مل جُل کر رہنے اور خوش اخلاقی کا برتائو کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 27903
٢٧٩٠٣ - حدثنا محمد بن عبيد عن الأعمش عن يحيى بن وثاب عن رجل من أصحاب النبي ﷺ قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "المؤمن الذي يخالط الناس، ويصبر على أذاهم، أفضل من (المؤمن) (١) الذي (لا) (٢) يخالط الناس ولا يصبر على أذاهم" (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت یحییٰ بن وثاب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کسی صحابی سے نقل کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : وہ مومن جو لوگوں کے ساتھ مل جل کر رہتا ہے اور ان کی تکلیفوں پر صبر کرتا ہے یہ افضل ہے اس شخص سے جو نہ لوگوں کے ساتھ مل جل کر رہتا ہے اور نہ ان کی تکلیفوں پر صبر کرتا ہے۔
حواشی
(١) زيادة من: [ث].
(٢) سقط من: [أ، جـ، س، ط].