مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأدب
ما يقول إذا عطس، وما يقال له؟ باب: جب چھینک آئے تو یوں کہے اور اس کو یوں کہا جائے گا
حدیث نمبر: 27682
٢٧٦٨٢ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن الحجاج عن أبي إسحاق عن الحارث عن علي قال: إذا شمت العاطس فقل: يرحمك اللَّه، قال: ويقول هو: (يرحمكم) (١) اللَّه، ويصلح بالكم (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت حارث فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : جب کوئی چھینکنے والے کو دعا دے تو یوں کہے : یَرْحَمُک اللَّہُ ۔ اور وہ جواب میں یوں کہے : یَہْدِیکُمَ اللَّہُ وَیُصْلِحُ بَالَکُمْ ۔
حواشی
(١) في [جـ]: (يهديكم).