مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأدب
في الرجل يجلس إلى الرجل قبل أن يستأذنه باب: اس آدمی کا بیان جو دوسرے آدمی کے پاس اجازت لینے سے قبل ہی بیٹھ جائے
حدیث نمبر: 27323
٢٧٣٢٣ - حدثنا حفص بن غياث عن أشعث عن أبي بردة قال: دخلت مسجد المدينة فإذا عبد اللَّه بن سلام، فسلمت ثم جلست، فقال: يا ابن أخي إنك جلست (إلينا) (١) ونحن نريد القيام (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو بردہ فرماتے ہیں کہ میں مدینہ کی مسجد میں داخل ہوا تو حضرت عبد اللہ بن سلام بیٹھے ہوئے تھے، تو میں نے سلام کیا پھر میں بیٹھ گیا۔ اس پر آپ نے فرمایا : اے میرے بھتیجے ! تم بیٹھ گئے اور ہمارا تو اٹھنے کا ارادہ ہے۔
حواشی
(١) (إلينا) زيادة من: [جـ، ز].