مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأدب
(ما) كره للرجل أن يحدث بكل ما سمع باب: اس بات کا بیان کہ آدمی کے لیے ہر سنی ہوئی بات کا بیان کرنا مکروہ ہے
حدیث نمبر: 27277
٢٧٢٧٧ - حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن أبي إسحاق عن أبي الأحوص عن عبد اللَّه قال: (بحسب) (١) امرئ من الكذب أن يحدث بكل ما سمع (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو الاحوص فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : آدمی کے جھوٹا ہونے کے لیے اتنی بات کافی ہے کہ وہ ہر سنی ہوئی بات آگے بیان کر دے۔
حواشی
(١) في [أ، ح، هـ]: (حسب).