کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اس بات کا بیان کہ آدمی کے لیے ہر سنی ہوئی بات کا بیان کرنا مکروہ ہے
٢٧٢٧٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن (شعبة) (١) قال: حدثني (خبيب) (٢) عن حفص بن عاصم (٣) عن النبي ﷺ (٤) قال: "كفى بالمرء كذبًا أن ⦗٢١٨⦘ يحدث بكل ما سمع" (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حفص بن عاصم فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : آدمی کے جھوٹا ہونے کے لیے کافی ہے کہ وہ ہر سنی ہوئی بات آگے بیان کر دے۔
٢٧٢٧٦ - حدثنا يزيد بن هارون عن التيمي عن أبي عثمان قال: قال عمر: (حسب) (١) امرئ من الكذب أن يحدث بكل ما سمع (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو عثمان فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے ارشاد فرمایا : آدمی کے جھوٹا ہونے کے لیے اتنی بات کافی ہے کہ وہ ہر سنی ہوئی بات کو آگے بیان کر دے۔
٢٧٢٧٧ - حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن أبي إسحاق عن أبي الأحوص عن عبد اللَّه قال: (بحسب) (١) امرئ من الكذب أن يحدث بكل ما سمع (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو الاحوص فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : آدمی کے جھوٹا ہونے کے لیے اتنی بات کافی ہے کہ وہ ہر سنی ہوئی بات آگے بیان کر دے۔