مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأدب
في الرجل يؤمر أن يجالس ويداخل باب: اس آدمی کا بیان جس کو مجلس اختیار کرنے اور دخل دینے کا حکم دیا گیاہو
حدیث نمبر: 27243
٢٧٢٤٣ - حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا زكريا بن أبي زائدة قال: حدثني علي بن الأقمر أن أبا جحيفة كان يقول: جالسوا (الكبراء) (١)، وخالطوا الحكماء، وسائلوا العلماء (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ بن اقمر فرماتے ہیں کہ حضرت ابو جحیفہ ارشاد فرمایا کرتے تھے کہ تم بڑے لوگوں کی مجلس اختیار کرو، اور عقل مندوں سے ملا کرو، اور علماء سے سوال کیا کرو۔
حواشی
(١) في [ط]: (ابكرا).