مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 27244
باب: اس آدمی کا بیان جس کو مجلس اختیار کرنے اور دخل دینے کا حکم دیا گیاہو
في الرجل يؤمر أن يجالس ويداخل
٢٧٢٤٤ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا حماد بن سلمة عن أبي جعفر (الخطمي) (١) أن جده -وهو عمير بن حبيب- أوصى بنيه فقال: يا بني! إياكم ومجالسة السفهاء فإن مجالستهم داء، إنه من يحلم عن السفيه يُسرُّ (بحلمه) (٢) ومن يجبه يندم، ومن لا يقر بقليل ما يجيء به السفيه يقر (بالكثير) (٣)، وإذا أراد أحدكم أن يأمر بالمعروف وينهى عن المنكر فليوطن نفسه على الصبر على الأذى، فإنه من يصبر لا يجد للأذى مسًا (٤).حضرت ابو جعفر الخطمی فرماتے ہیں کہ ان کے دادا حضرت عمیر بن حبیب نے اپنے بیٹوں کو وصیت فرمائی : کہ اے میرے بیٹو ! تم بیوقوفوں کی صحبت اختیار کرنے سے بچو پس بیشک ان کی صحبت تو بیماری ہے، اور جو شخص بیوقوف سے درگزر کرتا ہے تو اس کی درگزر کی وجہ سے اس کو خوشی ملتی ہے اور جو بیوقوف کو جواب دیتا ہے تو وہ شرمندہ ہوتا ہے، اور جو شخص بیوقوف کی تھوڑی بات کو برداشت نہیں کرتا تو اسے زیادہ برداشت کرنا پڑتا ہے ، اور تم میں کوئی ارادہ کرے نیکی کے حکم کرنے کا اور برائی سے روکنے کا تو اس کو چاہیے کہ وہ اپنے نفس کو تکلیف پر صبر کرنے کا عادی بنادے ۔ اس لیے کہ جو شخص صبر کرتا ہے تو اس کو تکلیف محسوس نہیں ہوتی۔