مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 27242
باب: جو شخص یوں کہے: تم کسی بات کی سمجھ اسی سے حاصل کرو جس سے تم نے اس بات کو سنا
من قال: خذ الحكم ممن سمعته؟
حدیث نمبر: 27242
٢٧٢٤٢ - حدثنا وكيع عن الحسن عن سماك عن عكرمة عن ابن عباس قال: خذ الحكم ممن سمعته، فإنما هو مثل الرمية من غير رام (١) (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا : تم حکمت کی بات جس سے بھی سنو اس سے لے لو، اس لیے کہ اس کی مثال اس تیر کی ہے جو کسی غیر تیر انداز نے چلایا ہو۔
حواشی
(١) في [ز]: زيادة (له).