مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأدب
ما جاء في ذي الوجهين باب: ان روایات کا بیان جو دو چہروں والے کے بارے میں منقول ہیں
حدیث نمبر: 27108
٢٧١٠٨ - حدثنا وكيع عن عبد اللَّه بن عامر عن الزهري أن رجلًا سلم على النبي (ثلاث) (١) مرات فلم يرد عليه فقيل له: لم؟ فقال: "إنه ذو وجهين" (٢).مولانا محمد اویس سرور
امام زہری فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تین مرتبہ سلام کیا لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو جواب نہیں دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس بارے میں پوچھا گیا ! تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : بیشک وہ دو رخا شخص ہے۔
حواشی
(١) في [ز]: (ثلث).