مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأشربة
من كره النفخ في الطعام والشراب باب: جو لوگ کھانے پینے میں پھونک مارنے کو ناپسند سمجھتے ہیں
٢٥٧٥١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن مالك بن أنس عن أيوب بن حبيب مولى بني زهرة عن أبي المثنى الجهني قال: كنت عند مروان بن الحكم فدخل أبو (سعيد) (١) فقال له: سمعتَ رسولَ اللَّه ﷺ ينهى عن النفخ في الشراب (٢) [(قال) (٣) (٤): نعم فقال (له) (٥): سمعتَ رسولَ اللَّه ﷺ ينهى عن النفخ في ⦗٣٤٤⦘ الشراب] (٦)، قال: فقال له رجل: إني لا أروى بنفس واحد، قال: "أبن الإناء عن فيك، ثم تنفس" قال: فإن رأيت قذرا؟ (قال) (٧): "فأهرقه" (٨).حضرت ابو المثنی جہنی سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں حضرت مروان بن الحکم کے ہاں موجود تھا کہ حضرت ابوسعید تشریف لائے ۔ مروان نے آپ سے پوچھا۔ آپ نے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پینے کی چیز میں پھونک مارنے سے منع کرتے سُنا ہے ؟ انہوں نے جواب دیا۔ ہاں۔ راوی کہتے ہیں : اس پر ایک آدمی بولا۔ میں تو ایک سانس میں بالکل سیراب نہیں ہوتا۔ حضرت ابو سعید نے فرمایا : تم برتن کو اپنے منہ سے جُدا کرلو پھر سانس لے لو۔ اس آدمی نے کہا۔ پس اگر میں (پانی میں) گندگی دیکھوں ؟ آپ نے فرمایا : تو تم اس پانی کو بہا دو ۔