مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطب
في الرجل يجبر المرأة من الكسر أو الشيء باب: عورت کی ٹوٹی ہوئی ہڈی وغیرہ کو مرد کا جوڑنا
حدیث نمبر: 25282
٢٥٢٨٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي بن غراب عن زمعة عن سلمة بن وهرام قال: سألت طاووسًا عن المرأة يكون بها الجرح: كيف يداويها الطبيب؟ قال: (يجيب) (١) موضع الجرح من الثوب، ثم يداويها الطبيب.مولانا محمد اویس سرور
حضرت سلمہ بن وہرام سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ میں نے حضرت طاؤس سے زخمی عورت کے بارے میں سوال کیا کہ طبیب اس کا علاج کیسے کرے گا ؟ انہوں نے جواب دیا کہ وہ زخم کے مقام پر کپڑے کو شگاف دے دے اور پھر عورت کا علاج کرے۔
حواشی
(١) أي: يضع له جيبًا، وفي [أ، ح]: (يجنب)، وفي [هـ]: (يجوب).