حدیث نمبر: 25212
٢٥٢١٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا الفضل بن دكين عن جرير بن حازم عن الحسن قال: سمعته وسئل عن الترياق وقيل: إنه يجعل فيه الأوزاغ (فكرهه) (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت جریر بن حازم ، حسن کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ میں نے ان کو سُنا جبکہ ان سے تریاق کے بارے میں سوال کیا جا رہا تھا اور ان سے کہا گیا کہ اس تریاق میں چھپکلیاں ڈالی جاتی ہں ں ؟ انہوں نے اس تریاق کو مکروہ سمجھا۔
حواشی
(١) سقط من: [جـ].