مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطب
ما قالوا: في (بط) (الخراج) باب: پھوڑے توڑنے کے بارے میں محدثین جو کچھ کہتے ہیں
حدیث نمبر: 25183
٢٥١٨٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا سهل (بن) (١) يوسف عن حميد عن ثابت عن (أبي) (٢) رافع قال: (رآني عمر) (٣) معصوبة يدي أو رجلي، فانطلق بي إلى الطبيب، فقال: بطه، فإن المِدّة إذا تركت بين العظم واللحم أكلته (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو رافع سے روایت ہے ، کہتے ہیں کہ حضرت عمر نے میرے ہاتھ یا میرے پاؤں پر پٹی باندھے ہوئے دیکھا تو مجھے لے کر ایک طبیب کے پاس چل پڑے اور کہا اس کو (دانہ کو) کاٹ دو ، کیونکہ جب پیپ کو ہڈی اور گوشت کے مابین چھوڑ دیا جائے تو وہ اس کو کھا جاتی ہے۔ راوی کہتے ہیں، حسن پھوڑے میں شگاف لگانے کو ناپسند کرتے تھے۔
حواشی
(١) في [ز]: (عن).
(٢) في [هـ]: (ابن).
(٣) في [ط]: (وابن عمر).