مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطب
من رخص في رقية النملة باب: پہلو کے پھوڑے کے تعویذ کی اجازت دینے والے حضرات
حدیث نمبر: 25085
٢٥٠٨٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن محمد بن المنكدر عن (أبي) (١) بكر بن (سليمان) (٢) بن أبي (حثمة) (٣) أن رسول اللَّه ﷺ قال (لجدته) (٤) الشفاء بنت عبد اللَّه: "علمي حفصة رقيتك" (٥).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوبکر بن سلیمان بن ابی حثمہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کی دادی حضرت شفاء بنت عبد اللہ سے فرمایا تھا۔ ” تم حفصہ کو اپنا تعویذ بھی سکھا دو “۔ ابو بشر سلیمان ابن علیہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت محمد سے پوچھا، ان کا تعویذ کون سا تھا ؟ محمد نے جواب دیا، پہلو کے پھوڑے کا تعویذ تھا۔
حواشی
(١) في [ط]: (أبو).
(٢) في [جـ]: (سهل).
(٣) في [أ، ح، ز، ط]: (خيثمة).
(٤) في [أ، جـ، ح، ز، ط، هـ]: (لحرة).