مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 24711
باب: کوئی شخص سامان خریدے، لیکن اس بیعہ کا عیب سے بری ہونا نہیں بیان کیا گیا
في الرجل يشتري السلعة ولا تبرأ إليه
حدیث نمبر: 24711
٢٤٧١١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن ابن عون عن محمد بن سيرين عن شريح قال: عهدة المسلم وإن لم يشترط: لاداء ولا غائلة ولا (خبث) (١) ولا شين.مولانا محمد اویس سرور
حضرت شریح فرماتے ہیں کہ مسلمان کے ذمہ یہ لازم ہے اگرچہ شرط نہ بھی لگائے، مبیع میں بیماری نہ ہو ، وہ چوری شدہ نہ ہو ، وہ مال حرام نہ ہو اور اس میں کوئی بھونڈا عیب نہ ہو۔
حواشی
(١) في [جـ، ز]: (خبثه)، وفي [ع]: (خيبة).