مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 24710
باب: خصومت میں وکالۃ کا بیان
في الوكالة في الخصومة
حدیث نمبر: 24710
٢٤٧١٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يعلي بن عبيد عن محمد بن إسحاق عن ⦗٣١⦘ جهم بن أبي (الجهم) (١) قال: حدثني من سمع عبد اللَّه بن جعفر يحدث أن عليًا كان لا يحضر الخصومة، وكان يقول: إن لها قحما يحضرها الشيطان، فجعل خصومته إلى عقيل، فلما كبر ورق حولها إليَّ، فكان علي يقول: ما قضي لوكيلي فلي، وما قضي على وكيلي فعلي (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ جھگڑے میں حاضر نہیں ہوتے تھے اور فرماتے تھے کہ اس میں بہت سی ہلاکت خیز باتیں ہیں جن میں شیطان حاضر ہوتا ہے، پھر آپ نے اپنے جھگڑے حضرت عقیل کے سپرد کردیے، پھر جب وہ بوڑھے اور کمزور ہوگئے تو آپ نے ان کو میری طرف پھیر دیا، حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے تھے جو فیصلہ میرے وکیل کے لئے گیا ہے وہی میرے لئے ہے، اور جو فیصلہ میرے وکیل پر کیا گیا ہے وہ مجھ پر ہے۔
حواشی
(١) في [جـ]: (جهم).
(٢) مجهول؛ لإبهام الراوي عن عبد اللَّه بن جعفر.