مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
في الرجل يشتري السلعة ولا تبرأ إليه باب: کوئی شخص سامان خریدے، لیکن اس بیعہ کا عیب سے بری ہونا نہیں بیان کیا گیا
حدیث نمبر: 24711
٢٤٧١١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن ابن عون عن محمد بن سيرين عن شريح قال: عهدة المسلم وإن لم يشترط: لاداء ولا غائلة ولا (خبث) (١) ولا شين.مولانا محمد اویس سرور
حضرت شریح فرماتے ہیں کہ مسلمان کے ذمہ یہ لازم ہے اگرچہ شرط نہ بھی لگائے، مبیع میں بیماری نہ ہو ، وہ چوری شدہ نہ ہو ، وہ مال حرام نہ ہو اور اس میں کوئی بھونڈا عیب نہ ہو۔
حواشی
(١) في [جـ، ز]: (خبثه)، وفي [ع]: (خيبة).