مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
في القوم يكونون في الدار حينا فيجيء أناس يدعونها باب: کچھ لوگ ایک زمانے تک مکان میں رہائش پذیر رہے، پھر کچھ لوگ آئے اور اُس مکان پر دعویٰ کر دیں کہ وہ اُن کا ہے
حدیث نمبر: 24665
٢٤٦٦٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة قال: سألت حمادًا عن الرجل يكون في الدار حينا فيجيء أناس فيقيمون البينة أنها كانت لجدهم، قال: لا، حتى (يشهدوا) (١) أنها له اليوم.مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حماد سے دریافت کیا کہ ایک شخص کچھ عرصہ ایک مکان میں رہا، پھر کچھ لوگ آئے اور گواہ اس بات پر پیش کر دئیے کہ یہ گھر ان کے آباؤ اجداد کا ہے ؟ فرمایا کہ نہیں جب تک کہ وہ اس پر گواہ پیش نہیں کردیں گے وہ گھر آج بھی انہی کا ہے۔
حواشی
(١) في [أ، ح، ز، ط]: (يشهدون).