مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 24666
باب: کچھ لوگ ایک زمانے تک مکان میں رہائش پذیر رہے، پھر کچھ لوگ آئے اور اُس مکان پر دعویٰ کر دیں کہ وہ اُن کا ہے
في القوم يكونون في الدار حينا فيجيء أناس يدعونها
٢٤٦٦٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن الحارث (قال) (١): إذا كانت الدار (خطة) (٢)، فأراد القوم (٣) أن يقتسموها، فإنها تقسم على الميراث: ميراث الميت صاحب (الخطة) (٤)، (فإن) (٥) ادعى إنسان من الورثة أو غيرهم دعوى فوق ما يصيبه من الميراث فعليه البينة فيما ادعى: أن فلانا أو أنه تصدق عليه أو ⦗١٦⦘ وهب لي أو باعني بكذا وكذا، (فإن) (٦) (طلبت) (٧) امرأة أو زوج كان لبعض بني الميت (فإنه) (٨) يكلف البينة على أن فلانا ورث فلانا، أو فلانة (ورثت) (٩) فلانا، أو مات صاحب الخطة قبلها أو هي قبلة فورثته، فإنه يأخذ بحقه، وإن كان رجل من ولد صاحب (الخطة) (١٠) يدعي فيها، وينكر الذين في أيديهم نصيبه، فعلى المدعي البينة أن فلانا مات قبل فلان، (وورثه فلان) (١١)، وورثته أنا بعد، وإذا أقر الورثة أنه قد (كان) (١٢) لصاحب (الدار) (١٣) امرأة، وادعى أهلها نصيبها، فهو ثابت عليهم، وإن قالوا: قد (كان) (١٤) طلقها قبل الموت فالبينة عليهم أنه قد كان طلقها، وإلا فقد وجب الميراث لها، وإذا كانت الدار (شراء) (١٥) وهي في يد قوم (فهي) (١٦) (للذي) (١٧) في أيديهم، فإن (ادعاه) (١٨) إنسان (فيها) (١٩) فعليه البينة أن له فيها حقا.حضرت حارث سے مروی ہے کہ جب گھر کسی ایک آدمی کا مخصوص قطعہ زمین (خطہ) ہو اور لوگ اس کو تقسیم کرنا چاہیں تو وہ میراث کے مطابق تقسیم ہوگا، یعنی صاحب الخطۃ میت کی میراث کے مطابق۔ پھر اگر ورثاء میں سے یا ان کے علاوہ کوئی شخص میراث میں ملنے والے حصے سے زیادہ کا دعویٰ کرے تو اس پر اپنے دعوے کے گواہ لانا لازم ہے کہ فلاں نے اس پر صدقہ کیا ہے یا مجھے ہبہ کیا ہے یا مجھے اتنے میں فروخت کیا ہے۔ اور اگر میت کی اولاد میں سے کسی کی بیوی یا شوہر مطالبہ کرے تو اس کو اس بات پر گواہی کا مکلف بنایا جائے گا کہ فلاں شخص فلاں کا وارث بنا ہے یا فلاں خاتون فلاں کی وارث بنی ہے، یا صاحب الخطۃ اس خاتون سے پہلے فوت ہوا تھا یا وہ اس سے پہلے اور اسی کے مطابق وراثت منتقل ہوئی، تو پھر وہ اپنا حق وصول کرے گا۔ اور اگر صاحب الخطۃ کی اولاد میں سے کوئی شخص اس میں دعویٰ کرے اور جن کے قبضے میں وہ ہے وہ اس کے حصے کا انکار کریں تو مدعی کے ذمہ اس بات پر گواہی ہے کہ فلاں فلاں سے پہلے فوت ہوگیا تھا اور فلاں اس کا وارث بنا تھا، اور اس کے بعد میں اس کا وارث بنا ہوں۔ اور اگر ورثاء اس بات کا اقرار کرلیں کہ گھر کے مالک کی ایک بیوی تھی اور اس خاتون کے گھر والے اس کے حصے کا دعویٰ کریں تو وہ ان پر ثابت ہوگا، اور اگر وہ یوں کہیں کہ اس نے موت سے قبل اس کو طلاق دے دی تھی تو پھر ان پر اس بات کی گواہی لازم ہے کہ وہ اس کو طلاق دے چکا تھا، وگرنہ اس خاتون کے لئے میراث لازم ہوجائے گی۔ اور اگر گھر خریدا ہوا ہو اور وہ کچھ لوگوں کے قبضہ میں ہو تو وہ انہی کا ہوگا جن کے قبضہ میں وہ ہے، اور اگر کوئی شخص اس میں دعویٰ کرے تو پھر اس کے ذمہ اس بات پر گواہی لازم ہے کہ اس کا اس میں حق ہے۔