حدیث نمبر: 24623
٢٤٦٢٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الصمد عن حماد بن سلمة عن حميد عن الحكم (في الرجل) (١) (يؤجر) (٢) داره عشر سنين فيموت قبل ذلك، قال: تنتقض الإجارة: و (تبطل) (٣) العارية.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت حکم اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جس نے اپنا گھر دس سالوں کے لئے اجرت پر دیا پھر اس سے قبل ہی وہ فوت ہوگیا تو اجارہ ختم ہوجائے گا اور عاریت باطل ہوجائے گی۔ حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ عاریت کو پورا کیا جائے گا اور اجارہ باطل ہوجائے گا ۔ حضرت ایاس بن معاویہ فرماتے ہیں کہ دونوں کو انتہاء تک پورا کیا جائے گا۔ حضرت محمد بن سیرین فرماتے ہیں اس کے ورثاء اس کے وارث ہوں گے جس کا وہ اپنی زندگی میں مالک تھا۔

حواشی
(١) سقط من: [ط].
(٢) في [ز، جـ]: (يؤاجر).
(٣) في [ط]: (يبطل).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب البيوع والأقضية / حدیث: 24623
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24623، ترقيم محمد عوامة 23563)