مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
في رجل قال: إن فعلت كذا وكذا فغلامي حر باب: کوئی شخص یوں کہے کہ اگر میں نے فلاں فلاں کام کیا تو میرا غلام آزاد
حدیث نمبر: 24566
٢٤٥٦٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن آدم قال: حدثنا حسن بن صالح عن ابن أبي ليلى والقاسم بن الوليد وابن شبرمة في الرجل يقول: إن فعلت كذا وكذا فغلامه حر أو امرأته طالق، فيبيع الغلام أو يطلق المرأة ثم يحنث في يمينه (قالوا) (١): يلزمه العتق والطلاق.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن شبرمہ اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو یوں کہے کہ اگر میں نے فلاں فلاں کام کیا تو میرا غلام آزاد یا میری زوجہ کو طلاق، پھر اس نے غلام کو آزاد کردیا یا زوجہ کو طلاق دے دی پھر اپنی قسم میں حانث ہوگیا تو فقہاء فرماتے ہیں کہ اس پر آزادی اور طلاق لازم ہوگی۔
حواشی
(١) في [أ، ح، ط]: (قال).