مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
في رجل اشتري علفا بوزن فقبضه (بغير) وزن باب: کوئی شخص وزن کر کے چارہ خریدے اور اُس پر بغیر وزن کیئے قبضہ کر لے
حدیث نمبر: 24560
٢٤٥٦٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معاذ بن معاذ عن أشعث عن الحسن في رجل اشترى علفا بوزن فقبضه بغير وزن فتلف العلف، (فقال) (١): هو من مال الذي اشتراه.مولانا محمد اویس سرور
حسن اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو وزن کرکے چارہ خریدے، اور اس پر بغیر وزن کئے قبضہ کرلے، پھر چارہ ہلاک ہوجائے، فرمایا : وہ خریدنے والے کے مال سے ہلاک ہونا شمار ہوگا، محمد رحمہ اللہ سے بھی اسی طرح مروی ہے۔
حواشی
(١) في [جـ، أ، ح]: (قال).