مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
في الرجل يجعل خشبة على جدار جاره باب: کوئی شخص گاڈر کا ایک کنارہ پڑوسی کی دیوار پر رکھ دے
حدیث نمبر: 24542
٢٤٥٤٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري عن سعيد بن المسيب عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "لا يمنع أحدكم جاره أن يضع خشبة على جداره" (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : کوئی شخص اپنے پڑوسی کو دیوار پر لکڑی (گاڈر) رکھنے سے منع نہ کرے۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : مجھے کیا ہوگیا کہ میں تمہیں اس سے اعراض کرتے ہوئے دیکھتا ہوں ؟ ! میں وہ لکڑی تمہارے کندھوں کے درمیان ماروں گا۔