٢٤٥٤١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا منصور بن دينار عن أبي عكرمة المخزومي عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "لا يمنع أحدكم جاره أن يضع خشبة على جداره" (١).
مولانا محمد اویس سرور
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : کہ کوئی بھی شخص اپنے پڑوسی کو اس سے منع نہ کرے کہ وہ اس کی دیوار پر لکڑی (گاڈر) رکھے۔
٢٤٥٤٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري عن سعيد بن المسيب عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "لا يمنع أحدكم جاره أن يضع خشبة على جداره" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : کوئی شخص اپنے پڑوسی کو دیوار پر لکڑی (گاڈر) رکھنے سے منع نہ کرے۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : مجھے کیا ہوگیا کہ میں تمہیں اس سے اعراض کرتے ہوئے دیکھتا ہوں ؟ ! میں وہ لکڑی تمہارے کندھوں کے درمیان ماروں گا۔
٢٤٥٤٣ - قال: (وقال) (١) أبو هريرة: ما لي أراكم عنها معرضين، واللَّه لأرمين بها بين أكتافكم (٢)!.
٢٤٥٤٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (وكيع قال: حدثنا) (١) سفيان عن سماك ⦗٥٣٥⦘ عن عكرمة عن ابن عباس قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "من بنى بناءا فليدعمه (بحائط) (٢) جاره" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جو گھر بنائے اس کو چاہیئے کہ اپنے پڑوسی کی دیوار کو سہارا دے۔