مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 24070

باب: کوئی شخص چیز کو اس شرط پر خریدے کہ پہلے اس کو دیکھے گا

الرجل يشتري الشيء على أن ينظر إليه

حدیث نمبر: 24070
٢٤٠٧٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا زكريا عن عامر قال: اشترى عمر من رجل فرسا، واستوجبه على إن رضيه وإلا فلا بيع بينهما، فحمل عليه عمر رجلا (من) (١) عنده فعطب الفرس، (فجعلا) (٢) بينهما شريحا، فقال: شريح لعمر: سلم ما (ابتعت) (٣) أو رد ما أخذت، فقال له: (قضيت) (٤) بمر الحق (٥).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عامر سے مروی ہے کہ حضرت عمر نے ایک شخص سے گھوڑا خریدا، اور فرمایا اگر میں راضی ہوگیا تو ثمن مجھ پر لازم ہوجائے گا، وگرنہ ہمارے درمیان بیع نہ ہوگی، حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اپنے پاس کے ایک شخص کو اس پر سوار کیا، تو گھوڑا تلف ہوگیا، حضرت شریح کو ان کے درمیان حاکم بنایا، حضرت شریح نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے فرمایا : جو آپ نے خریدا ہے وہ سپرد کردو یا جو آپ نے لیا ہے وہ واپس کردو، حضرت عمر نے ان سے فرمایا : آپ نے کڑوے حق کے ساتھ فیصلہ کیا ہے۔

حواشی
(١) سقط من: [ز].
(٢) في [ط، أ، ح]: (فخلا).
(٣) في [ح]: (ما ايتعت).
(٤) في [أ]: (قضبت).
(٥) منقطع؛ الشعبي لم يدرك عمر.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب البيوع والأقضية / حدیث: 24070
تخریج حدیث «أخرجه البيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 10574، ترقيم محمد عوامة: 23046»