مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأذان والإقامة
من كره للمؤذن أن يأخذ على أذانه أجرا باب: جن حضرات کے نزدیک اذان پر اجرت لینا مکروہ ہے
حدیث نمبر: 2393
٢٣٩٣ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن عمارة بن زاذان عن يحيى البكاء قال: كنت آخذا بيد ابن عمر وهو يطوف بالكعبة فلقيه رجل من مؤذني الكعبة، فقال: إني لأحبك في اللَّه، فقال ابن عمر: إني لأبغضك في اللَّه؛ إنك تحسن صوتك لأخذ الدراهم (١).مولانا محمد اویس سرور
یحییٰ بکاء فرماتے ہیں کہ میں نے دورانِ طواف حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کا ہاتھ پکڑ رکھا تھا۔ اتنے میں انہیں کعبہ کا ایک موذن ملا اور اس نے ان سے کہا میں آپ سے اللہ کے لیے محبت کرتا ہوں۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ میں تم سے اللہ کے لیے نفرت کرتا ہوں کیونکہ تم دراہم کے حصول کے لیے آواز کو خوبصورت کرتے ہو۔