مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
رجل قال لرجل: بع غلامك من فلان ولك خمسمائة باب: کوئی شخص دوسرے شخص سے کہے کہ : اپنا غلام فلاں کو فروخت کر دے، تیرے لئے پانچ سو درہم ہیں
حدیث نمبر: 23790
٢٣٧٩٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم في مملوك قال لمولاه: (بعني) (١) من فلان بكذا وكذا ولك (عليَّ) (٢) خمسمائة (درهم، أو: رجل جاءه فضمن، قال: بع غلامك من فلان بكذا وكذا ولك خمسمائة) (٣) قال: يبطل شرطه.مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم سے مروی ہے کہ غلام اگر اپنے آقا سے یوں کہے کہ : مجھے فلاں کے ہاتھ اتنے اتنے میں فروخت کر دے تو تیرے میرے ذمہ پانچ سو درہم ہوں گے یا کوئی شخص آکر ضامن بنے اور کہے کہ تو اپنا غلام فلاں فلاں کو فروخت کر دے تیرے لئے پانچ سو درہم ہیں، ایسا کہنا ٹھیک ہے ؟ آپ نے فرمایا یہ شرط باطل ہے۔
حواشی
(١) في [هـ، ح]: (يعني).
(٢) سقط من [أ، هـ].
(٣) سقط من [أ، خ، هـ، ط]: ما بين القوسين.