مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
في المكاتب يقول لمواليه: أعجل لك وتضع عني باب: مکاتب اپنے آقا کو یوں کہے : تو بدل کتابت کم کر دے میں جلدی ادا کردو ں گا
حدیث نمبر: 23659
٢٣٦٥٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن جابر عن عطاء عن ابن عباس في الرجل يقول لمكاتبه: عجل لي وأضع عنك، (قال) (١): لا بأس به (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص اپنے مکاتب سے یوں کہتا ہے کہ جلدی ادا کر میں کچھ کم کر دوں گا، آپ نے اس میں کوئی حرج نہیں سمجھا۔ حضرت وکیع فرماتے ہیں کہ حضرت سفیان دین اور مکاتب میں اس کو ناپسند کرتے تھے۔
حواشی
(١) سقط من [أ، ح، هـ، ط، ز].