حدیث نمبر: 23334
٢٣٣٣٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن محمد بن أبي الجعد قال: سألت الشعبي عن شراء تراب الصواغين فكرهه وقال: هو غرر.مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن ابو جعد فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی رحمہ اللہ سے زرگر کی مٹی کے خریدنے متعلق دریافت کیا ؟ آپ نے اس کی بیع کو ناپسند فرمایا اور فرمایا یہ دھوکہ ہے۔ حضرت محمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں میرے والد اس کو سامنے کے بدلے فروخت کرتے تھے۔ (بیع کرتے تھے )