مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
من قال: اللقيط حر باب: جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ راستہ میں پڑا ہوا نومولود بچہ اگر ملے تو وہ آزاد شمار ہو گا
حدیث نمبر: 23293
٢٣٢٩٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا شعبة قال: سألت الحكم وحمادا عن اللقيط (فقالا) (١): هو حر.مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد سے نومولود بچہ جو پڑا ہو ملے اس کے متعلق دریافت کیا ؟ انہوں نے فرمایا وہ آزاد شمار ہوگا۔ حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم سے پوچھا کہ یہ کس سے مروی ہے آپ رحمہ اللہ نے فرمایا حسن بصری اور حضرت علی رضی اللہ عنہ سے۔
حواشی
(١) في [أ، ح، ط]: (قال).