مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
في الإشهاد: يشهد رجلين أو أكثر باب: نوٹس دیتے وقت دو یا زیادہ لوگوں کو گواہ بنایا جائے گا
٢٣٢٢٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (ابن) (١) عيينة عن عمرو بن دينار قال: مر عمر بن الخطاب بكاتب يكتب بين الناس وهو يشهد أكثر من اثنين فنهاه، ثم مر (به) (٢) (بعد) (٣) فقال: ألم أنهك؟ فقال (الرجل) (٤): أطعت اللَّه وعصيتك (٥).حضرت عمر رضی اللہ عنہایک شخص کے پاس سے گذرے جو لوگوں کے درمیان بیٹھا لکھ رہا تھا۔ اور وہ دو سے زیادہ گواہ بنا رہا تھا، آپ رضی اللہ عنہ نے اس کو منع فرمایا، پھر کچھ دیر بعد گذرے ( تو وہ وہی کام کر رہا تھا) آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کیا میں نے تجھے منع نہیں کیا تھا ؟ اس شخص نے کہا : میں نے اللہ کی اطاعت کی اور آپ کی نافرمانی۔ اور وہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے صدقہ کے متعلق تھا، حضرت عبد اللہ بن ارقم رضی اللہ عنہ اور حضرت معیقیب رضی اللہ عنہ نے گواہی دی تھی اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کے صدقہ کے متعلق فلاں بن فلاں نے گواہی دی تھی۔ اور اس نے تحریر کیا۔