مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 23228
باب: نوٹس دیتے وقت دو یا زیادہ لوگوں کو گواہ بنایا جائے گا
في الإشهاد: يشهد رجلين أو أكثر
٢٣٢٢٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عيسى بن يونس عن الأوزاعي قال: (حدثني) (١) (ابن) (٢) سراقة أن أبا عبيدة بن الجراح كتب (لأهل) (٣) ⦗١٨٥⦘ (دير) (٤) (طيايا) (٥) (إني) (٦) أمنتكم على دمائكم وأموالكم وكنائسكم أن تخرب أو (تكشر) (٧) ما لم تحدثوا أو تؤوا (محدثًا) (٨) مغيلة، فإن أنتم أحدثتم أو أويتم (محدثا) (٩) مغيلة فقد برئت منكم الذمة، وإن عليكم إنزال الضيف ثلاثة أيام، وإن ذمتنا بريئة من معرة الجيش. شهد -خالد بن الوليد ويزيد بن أبي سفيان وشرحبيل ابن حسنة و (قضاعي) (١٠) بن عامر وكتب (١١).حضرت ابو عبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ نے دیر طیایا کے لوگوں کو لکھا کہ میں نے تمہارے خون، اموال اور عبادت گاہوں کو امان دی ہے کہ ان کو برباد نہ کیا جائے اور نہ توڑا جائے، جب تک کہ تم لوگ کوئی جرم نہ کرو یا تم کسی قاتل کو ٹھکانہ دو ، پس اگر تم نے کوئی جرم کیا یا کسی قاتل کو ٹھکانہ دیا تو پھر میں تمہارے ذمہ سے بری ہوں، تمہارے لئے ضروری ہے کہ تم مہمان کی تین دن مہمان نوازی کرو، بیشک ہم لشکر کی غلطی، لغزش سے بری ہیں۔ حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ ، حضرت یزید بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ ، حضرت شرحبیل بن حسنہ رضی اللہ عنہ اور قضاعی بن عامر رضی اللہ عنہ نے گواہی دی ( گواہ بنے ) اور اس کو لکھ لیا گیا۔