مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
في بيع (الثمرة) متى تباع باب: پھلوں کی بیع کا بیان ( اُن کو کب فروخت کیا جائے گا؟)
حدیث نمبر: 23210
٢٣٢١٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي بن هاشم عن ابن أبي ليلى عن عطية عن أبي سعيد عن النبي ﷺ قال: "لا (تبتاعوا) (١) الثمرة (حتى) (٢) يبدو صلاحها"، ((قالوا) (٣): وما بدو صلاحها؟) (٤) قال: "حتى تذهب عاهتها ويخلص طيبها" (٥).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : بُدُوِّ صلاح سے قبل پھلوں کی بیع مت کرو، صحابہ رضی اللہ عنہ م نے عرض کیا کہ بُدُوِّ صلاح سے کیا مراد ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : یہاں تک کہ وہ آفت سے محفوظ ہوجائے اور اس کی خوشبو خالص اور کھری اور صاف ہوجائے۔
حواشی
(١) في [ز]: (تبايعوا).
(٢) في [هـ]: (قبل أن).
(٣) في [ط]: (قال).
(٤) سقط من: [ز، ح].