حدیث نمبر: 23151
٢٣١٥١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عنِ الحسن (بن) (١) فرات عن أبيه فرات قال: كان لي على رجل (خمسون) (٢) درهمًا، فذهبت أتقاضاه ورجل يسمع، فقمت به إلى شريح فجحدني فقال شريح: بينتك، فقلت: رجل كان يسمع وهو مقر (لي) (٣) فقال: ادع به، فدعوت به فشهد، فقال: قم فأعطه حقه.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت فرات سے مروی ہے کہ میرے پچاس درہم کسی شخص کے اوپر تھے، میں اس کے پاس گیا، اس سے قرض کا مطالبہ کیا، اور ایک شخص یہ سب کچھ سن رہا تھا ، میں اس کو حضرت شریح رحمہ اللہ کے پاس لے کر حاضر ہوا، اس نے میرا انکار کردیا، حضرت شریح رحمہ اللہ نے فرمایا : تیرے گواہ کہاں ہیں ؟ میں نے عرض کیا : ایک شخص یہ سب کچھ سن رہا تھا جبکہ اس نے میرے درہموں کا اقرار کیا تھا، آپ نے فرمایا اس شخص کو بلاؤ، میں نے اس کو بلایا اور اس نے گواہی دی ، حضرت شریح رحمہ اللہ نے اس شخص سے فرمایا کھڑے ہو جاؤ اور اس کو اس کا حق ادا کرو۔

حواشی
(١) في [ز]: (عن).
(٢) في [أ، ح، ز، ط]: (خمسين).
(٣) في [ز]: (بن).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب البيوع والأقضية / حدیث: 23151
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23151، ترقيم محمد عوامة 22196)