مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 23121
باب: کوئی شخص اس شرط پر باندی خریدے کہ اِس کو فروخت یا ہبہ نہیں کرے گا
الرجل يشتري الجارية على أن لا يبيع ولا يهب
حدیث نمبر: 23121
٢٣١٢١ - وسألت الزهري (فأخبرني) (١) أن ابن مسعود كتب إلى عمر يسأله عن جارية ابتاعها من (امرأته) (٢) (على) (٣) أنه إن باعها فهي أحق بها بالثمن، فقال عمر: لا تطأ فرجًا فيه (شيء) (٤) لغيرك (٥).مولانا محمد اویس سرور
اور میں نے زہری سے دریافت کیا تو انہوں نے مجھے بتایا کہ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے خط کے ذریعہ اس باندی کا حکم پوچھا جو انہوں نے اپنی بیوی سے اس شرط پر خریدی تھی کہ اگر وہ اس کو بیچیں تو وہ ثمن کے بدلے اس کی زیادہ حق دار ہوگی۔ تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا : تو ایسی شرمگاہ سے ہمبستری نہ کر جس میں تیرے غیر کا بھی کچھ حق ہو۔
حواشی
(١) سقط من: [ط].
(٢) في [جـ، ز]: (امرأة).
(٣) في [أ، ح، ط]: (عن).
(٤) في [جـ، ز]: (شيئًا).
(٥) منقطع؛ الزهري لم يدرك عمر.