مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
العبد يكون بين الرجلين فيعتق أحدهما نصيبه باب: غلام دو شخصوں کے درمیان مشترک ہو، ان میں سے ایک شخص اپنا حصہ آزاد کر دے
حدیث نمبر: 23110
٢٣١١٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن آدم عن زهير عن مغيرة عن إبراهيم والشعبي في العبد يكون بين الرجلين فيعتق أحدهما نصيبه، قالا: هو عتيق من مال الذي أعتقه، ويضمن لصاحبه (بقيمة) (١) عدل يوم أعتقه.مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم رحمہ اللہ اور حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک غلام جو دو آدمیوں کے درمیان ہو پھر ان میں سے ایک اپنا حصہ آزاد کر دے، آپ نے فرمایا جس نے آزاد کیا ہے اس کے مال سے آزاد شمار کیا جائے گا، اور آزاد کرتے وقت جتنی قیمت تھی اس کا اپنے ساتھی کے لئے ضامن ہوگا۔
حواشی
(١) في [ح]: (يتيمة).